ملک میں تمباکو کے استعمال کے بڑھتے ہوئے رجحان کی وجہ سے ہر سال اس سے
پیدا ہونے والی بیماریوں کے شکار ہزاروں لوگوں کی موت ہوجاتی ہے۔سوائی مان سنگھ کلینک کے اسسٹنٹ پرنسپل ڈاکٹر پون سنگھل نے عالمی انسداد
تمباکودن کے موقع پر آج یہاں بتایا کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے
تمباکو اور دیگر تمباکو نوشی مصنوعات سے ہونے
والی بیماریوں اور اموات کی
روک تھام کے پیش نظر اس سال 2017 کا تھیم '' ترقی میں رکاوٹ تمباکو مصنوعات
'' رکھا ہے۔انہوں نے بتایا کہ سال 2010 میں عالمی تمباکو سروے (گیٹس) کے مطابق
راجستھان میں 32 فیصد تقریباً 1.5 کروڑ لوگ کسی نہ کسی طرح سے تمباکو
استعمال کرتے ہیں اور ان میں سے 72 ہزار اموات تمباکو سے ہونے والی
بیماریوں کی وجہ سے ہو جاتی ہیں۔